وزیراعلیٰ کا جام پور کیلئے بگ سٹی پیکج تحفہ ہے‘ جعفر لغاری
جام پور(نامہ نگار) میاں نواز شریف ملک و قوم کے مخلص اور درددل رکھنے والے لیڈر ہیں۔ جب بھی ان کی حکومت آتی ہے ملک (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )
میں مفاد پرستی ،سامراجی عناصر کے پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگے ہیں اور وہ حکومت کا ٹینور مکمل ہونے سے قبل سازشیں شروع کردیتے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما ایم این اے جعفر لغاری نے گذشتہ مقامی آئس فیکٹری کے افتتاح کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے پانچ ارب روپے کا بگ سٹی پیکج ایک تحفہ ہے پانچ ارب روپے کا پیکج مکمل ہوتے ہی شہر خوبصورت کشیدہ ہوجائے گا بلکہ پنجاب کے بہترین شہروں میں اس کا شمار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لغاری سرداروں کی کاوشوں سے فورٹ منرو ڈویلپمنٹ کا قیام عمل میں آچکا ہے۔جلد فورٹ منرو ترقی یافتہ مری کے برابر ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فورٹ منرو میں واٹر سپلائی سکیم مکمل ہوگئی ہے اور اسے چالو بھی کردیا گیا ہے ۔ اس موقع پر سابق ایم این اے مینا ء احسان جعفر لغاری، چیئرمین مرزا شہزاد ہمایوں، چیئرمین مختیار احمد بھولہ، چیئرمین ملک اعجاز احمد دمڑیہ و ممبران، تاجر رہنماؤں رانا محمد اصغر لاجواب آئس فیکٹری، حاجی محمد انور سلیمان، انور قریشی،محمد حسین جوئیہ، ملک سلیم آرائیں، حسین تبسم،مرید حسین لنگاہ، خواجہ ممتاز الٰہی، ملک محمد یوسف ،شاہجہان آرائیں، نفیس شیروانی، بلال ببر، رمضان ببر، شمشیر حیدر، پروفیسر رفیق حیدر، صفدر حسین بھٹہ سمیت معززین علاقہ ،وکلاء اور سول سوسائٹی کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔