مخالف پر الزام لگانے کیلئے اپنے پیٹ میں چھری مارنے والا دم توڑ گیا ‘ خودکشی قرار

مخالف پر الزام لگانے کیلئے اپنے پیٹ میں چھری مارنے والا دم توڑ گیا ‘ خودکشی ...

خانیوال (نمائندہ پاکستان)مخالف پر جھوٹا الزام لگانے کے لئے اپنے پیٹ میں چھُری مارنے والا شخص جان سے گیا پولیس نے(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

خود کشی قرار دے دیا تفصیل کے مطابق نواحی علاقے آدھی والا میں محمدصغیر ولد خوشی محمد کان الی کے تنازعے پر ہمسایوں رانا ندیم اور عبدالشکور وغیرہ سے جھگڑا ہوگیا محمدصغیر نے مخالفین پر جھوٹا الزام لگانے کے لئے گھر کے اندر گیا اور اپنے پیٹ میں چھُری مارکر باہر آیا اور الزام ان پر لگادیا مگر چھری چونکہ گردوں میں لگ گئی تھی جس کی وجہ سے محمدصغیر کی حالت غیر ہوگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ مرگیا پولیس آئی تو مرنے والے کی بیوی اور بھائی نے اصل حالات سے آگاہ کیا پولیس تھانہ کہنہ نے خودکشی قرار دے کررپٹ درج کرلی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر