صوبہ پنجاب میں صحت کی سہولیات ناکافی ‘ مریض پریشانی میں مبتلا ہونے لگے

صوبہ پنجاب میں صحت کی سہولیات ناکافی ‘ مریض پریشانی میں مبتلا ہونے لگے

ملتان ( وقائع نگار ) حکومتی نااہلی اور ناقص پالیسیوں کے باعث صوبہ بھر میں صحت کی سہولیات نہ کافی ہونے کیوجہ سے مریض کو شدید پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے ۔ عالمی ادارہ صحت (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

ڈبلیو ایچ او کے مطابق ایک ہزار افراد کی آبادی کیلئے کم از کم اکی ڈاکٹر ‘ 200 افراد کیلئے ایک ڈینٹسٹ ہو نا چاہیے ۔ جبکہ 5 مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے ایک نرس کا ہونا ضروری ہے مگر پنجاب میں ناقص پالیسی کی بناء پر 2100 افراد کیلئے ایک ڈاکٹر ‘ 1ہزار افراد کیلئے ایک ڈینٹسٹ ہے ۔ ہسپتالوں میں معمولی ڈریسنگ کیلئے ایک ہزار افراد کیلئے ایک ڈسپنسر موجود ہے جو حکومت کی ناکامی اور ناکام پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر