پنجاب کے سرکاری اداروں میں زیر تعلیم طالب علموں کی تفصیلات طلب

پنجاب کے سرکاری اداروں میں زیر تعلیم طالب علموں کی تفصیلات طلب

رحیم یارخان(بیورو نیوز )صوبائی حکومت کی ہدایت پر پنجاب بھر کے سرکاری اداروں میں زیر تعلیم طالبعلموں کی تفصیلات طلب(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

کر لی گئیں، ای ڈی اوز ایجوکیشن کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔ تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈائریکٹوریٹ انسٹرکشن پنجاب نے صوبہ بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم افغان طالبعلموں کی رپورٹس طلب کر لی ہیں۔ اس سلسلہ میں پنجاب بھر کے ای ڈی اوز ایجوکیشن کو جاری کردہ احکامات میں ہدایت کی گئی ہے کہ صوبہ بھر کے افغان پناہ گزینوں کے ایسے بچے جو سرکاری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہوں ان کے کوائف پر مبنی مکمل تفصیل ایک ہفتے کے اندر اندر ارسال کی جائے۔

تفصیلات

مزید : ملتان صفحہ آخر