28 رمضان المبارک کو رمضان بازار ختم ‘ ملتان کے چاروں ٹاؤنز بازاروں کا سامان سٹورز میں جمع کراتے رہے

28 رمضان المبارک کو رمضان بازار ختم ‘ ملتان کے چاروں ٹاؤنز بازاروں کا سامان ...

ملتان (خبر نگار ) چاروں ٹاؤنز شام گئے رمضان بازاروں کا سامان سٹوروں میں جمع کرانے میں مصروف رہے ‘ ٹاؤنز انتظامیہ نے (بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

28 رمضان المبارک کو رمضان بازار ختم ہونے کے بعد ٹاؤنز ملازمین کی 5 جولائی منگل کی چھٹی منسوخ کردی تھی اور ٹاؤنز کی طرف سے رمضان بازاروں کے فوکل پرسن کو اپنی نگرانی میں رمضان بازاروں کا سامان سٹوروں میں جمع کرانے کا حکم دیا تھا ۔ گزشتہ روز شاہ رکن عالم ٹاؤن کے زیر اہتمام مدنی چوک اور شمس آباد ‘ بوسن ٹاؤن کے زیر اہتمام ‘ ایم ڈی اے چوک کے قریب ‘ گلگشت اور قادر پور راں ‘ موسیٰ پاک ٹاؤن کی حدود ‘ ممتاز آباد ‘ مخدوم رشید جبکہ شیر شاہ ٹاؤن کی حدود میں ڈیرہ اڈا چوک اور باغ لانگے خان رمضان بازار کا سامان پر ٹاؤن انتظامیہ نے تجاوزات ٹرک کے ذریعے اپنے اپنے سٹور میں جمع کرایا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر