شہداء پولیس کے ورثاء کو عید گفٹ راشن،امدادی رقوم اور مٹھائی بھجوائی گئی

شہداء پولیس کے ورثاء کو عید گفٹ راشن،امدادی رقوم اور مٹھائی بھجوائی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال،ٹھٹھہ صادق آباد،راجن پور کلاں،رحیم یار خان(نمائندگان)شہداء پولیس قومی ہیرو،خدمات اور قربانیوں کی کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )
شہدائے پولیس کے ورثاء کیلئے عید گفٹ،امدادی رقوم،عید راشن اور مٹھائی بھجوائی گئی،اس سلسلہ میں خانیوال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق پنجاب پولیس کے شہداء ہمارے ہیرو ہیں ان کی خدمات اور قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا شہداء کے گھروں میں امدادی رقم اور گفٹ تقسیم کئے گئے ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نذیر خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی لیگل مہر محمدعارف اور ایس ایچ او عباس حیدر سپرا نے سرکل خانیوال میں34شہدا کے گھر وں میں امدادی رقم اور دیگر تحائف تقسیم کئیے ۔ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق شہدائے پولیس کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی،ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد مرزا حسنین عباس نے آئی جی پنجاب پولیس مشتاق سکھیراکے حکم پر ڈی پی او خانیوال جہانزیب نذیر خان کی ہدایت پر پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی حدود میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کوعید گفٹ ،عید راشن ودیگر سامان دینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر چک 124کے شہید کانسٹیبل اللہ رکھا کی بیوی مہوش بی بی ،چک 123کے شہید کانسٹیبل شفاقت علی کے والد ریاست علی،چک 137کے شہید کانسٹیبل عبدالمجید کے بھائی محمد رفیق،چک 142دس آر کے شہید ڈرائیورمحمدعثمان غنی کی بیوہ شبانہ مریم کو محکمہ پولیس کی طرف سے عید گفٹ،راشن ان کے حوالے کیاگیا۔راجن پور کلاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق پنجاب پولیس کے جوانوں کی شہادت پرہمیں نازہے ،گزشتہ روز ڈی ایس پی صدرسرکل رحیم یارخان خالدمسعودبھٹی نے ایس ایچ اوتھانہ آبادپور جام محمداعجاز لاڑ ، چوکی انچارج راجن پورکلاں سب انسپکٹر محمدرشیداحمد ، محررچوکی راجن پورکلاں رانااحسان ،سعیداحمد، کلیم اللہ ، زبیراحمد ،محررتھانہ آبادپور شہزاداحمدودیگرپولیس ملازمین کے ہمراہ کوٹ کرم خان میں ملک خورشیداحمدشہیدہیڈکانسٹیبل کے گھرجاکر۔بیوہ اور بچوں کومٹھائی اور محکمہ پولیس کی طرف سے بطورعیدی نقدرقم دی ۔رحیم یار خان سے بیورو نیوز کے مطابق عید الفطر کے موقع پر ضلع رحیم یار خان کے چھبیس شہداء پولیس افسران وجوان جن میں انسپکٹر تبسم حسین ورک شہید ، سب انسپکٹر محمد ارشد ، اے ایس آئیز غلام علی ، اللہ بچایا ، حسن محمود غوری ، ہیڈ کانسٹیبل بشیر احمد ، خورشید احمد ، کانسٹیبلان حبیب احمد ، عبدالغفور ، محمد اسلم ، محمد ارشد ، محمد بوٹا ، محمد اکرم ، محمد ادریس ، محمد اختر ، لیاقت علی ، ریاض احمد ، محمد ندیم اختر ، محمد اقبال ، شفقت علی ، داؤد احمد اور سرفراز شہید و دیگر شامل ہیں کے ورثاء والدین ، بچوں اور بیوگان کو عید الفطر کے سلسلہ میں ایک مناسب نقد رقم اور میٹھائی کے تحائف بھجوائے جنہیں ایس پی انوسٹی گیشن عرفان سموں ، ایس ڈی پی اوز اور علاقہ ایس ایچ اوز خود جاکر ان کے گھروں میں دے کر آئے اور ان کے مسائل و خیریت دریافت کی اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے خاندان کا محکمہ پولیس مقروض ہے اور ان کے ہر مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔