گیسٹرو کی شدت جاری ‘ ملتان کے ہسپتالوں میں 158 ‘ خانیوال میں 14مریض داخل

گیسٹرو کی شدت جاری ‘ ملتان کے ہسپتالوں میں 158 ‘ خانیوال میں 14مریض داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ‘ خانیوال ( وقائع نگار ‘ نمائندہ پاکستان ) گیسٹرو کی شدت جاری (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )
ہے ‘ گزشتہ روز ملتان کے ہسپتالوں میں 158 جبکہ خانیوال میں 14 مریض داخل کرائے گئے ۔ ملتان سے وقائع نگار کے مطابق گیسٹرو کے مرض میں مبتلا مریضوں کی آمد کا سلسلہ گزشتہ روز بھی ملتان کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں جاری رہا ہے ۔ 158 مریضوں کو ملتان کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں داخل کروایا گیا ہے ‘ جن میں سے 77 مریضوں کو طبی امداد کی سہولت فراہم کرنے کے بعد صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کر دیا گیا ہے ‘ نشتر ہسپتال میں 92 چلڈرن کمپلیکس میں 36 سول ہسپتال میں 3 فاطمہ جناح خواتین ہسپتال میں 5 جبکہ شہباز شریف جنرل ہسپتال میں 22 مریض داخل کرائے گئے ہیں ۔ واضح رہے مذکورہ مرض میں مبتلا مریضوں کی رپورٹ محکمہ صحت ملتان نے صوبائی افسران صحت کو ارسال کر دی ہے ۔ خانیوال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گزشتہ روز گیسٹرو میں مبتلا14افراد لائے گئے جن میں خواتین بھی شامل ہیں متاثرہ افراد میں آصف، کنیز، سلمان ،خالد، پروین ،اقبال ،تحریم، عائشہ ،لیاقت، الیاس ودیگر شامل ہیں۔