واسا کی کار گزاریا ں‘ ملتان کے بیشتر علاقوں کے مکین عید بھی گندگی میں منائیں گے

واسا کی کار گزاریا ں‘ ملتان کے بیشتر علاقوں کے مکین عید بھی گندگی میں منائیں ...

ملتان ( نمائندہ خصوصی ) واسا ملتان کے افسران کے دعوے بھی سرکاری دعوے ثابت ہوئے ‘ ملتان میں بعض علاقے ایسے جہاں کے رہائشی سیوریج کے گندے پانی اور تعفن زدہ فضا میں عید گزاریں گے ۔ گلشن مہر کالونی اور گلگشت کے نزدیک واقع کہکشاں سٹریٹ ‘ جعفری ولاز ‘ گلشن مہر کالونی کی جگہوں (بقیہ نمبر32صفحہ7پر )

کی حالت انتہائی ابتر ہے ۔ یہ علاقہ شہر کے پوش علاقوں میں شمار ہوتے ہیں لیکن سیوریج لائن بیٹھ جانے کیوجہ سے اب ان علاقوں کے رہائشیوں کا اپنے گھروں تک پہنچنا محال ہو چکا ہے ‘ عثمان آباد ‘ غازی آباد ‘ چاہ کوڑے والا اور احمد آباد بھی واسا کی کارکردگی کا منہ چڑا رہے ہیں ۔ ان علاقوں کی گلیاں گندے سیوریج کے گندے پانی سے بھر چکی ہیں ‘ واسابلز کلیئر ہونے کے باوجود ان علاقوں کے رہائشیوں کو سیوریج کے گندے پانی سے نجات نہیں مل سکی ‘ شکایات سیل بھی صرف فون کال ریسیو کرنے تک محدود ہے ۔ شاہ رکن عالم کالونی کے جی بلاک اور نیو ملتان ایس بلاک کی گلی کی سیوریج لائن بھی جواب دے چکی ہے ۔ نیو ملتان بھٹہ والا گراؤنڈ کی گلی بھی سیوریج کے پانی سے بھر گئی ‘ شہر کی اس کالونی کو گٹر لائن کے مسئلہ سے نجات نہیں مل سکی ہے ۔ حسن آباد کی گلی نمبر3 اور گلی نمبر 6 بھی واسا کی کارکردگی کا منہ چڑا رہی ہے ۔ اسی طرح نواب پور روڈ اور بستی خداداد کے رہائشی بھی واسا حکام کو کوس رہے ہیں ۔ مذکورہ کالونیوں کے رہائشی اب گندے سیوریج کے پانی اور تعفن زدہ ماحول میں عیدالفطر گزاریں گے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر