خانیوال،میلسی،احمد پور شرقیہ،علی پور میں عیدالفطر پر عیدگاہوں کی صفائی کا کام تیزی سے جاری

خانیوال،میلسی،احمد پور شرقیہ،علی پور میں عیدالفطر پر عیدگاہوں کی صفائی کا ...

خانیوال،میلسی،احمد پور شرقیہ،علی پور ( نمائند گان) جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں عیدالفطر پر عید گا ہو ں کی صفائی کا (بقیہ نمبر25صفحہ7پر )

کام تیزی سے جاری ہے۔خانیوال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق عیدالفطر کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نذیر خان نے 15سو سے زائدسکیورٹی اہلکاروں کی ڈیوٹی لگادی ہے ٹی ایم اے کی جانب سے عید گاہوں کی صفائی جاری ہے۔میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ٹی ایم اوچوہدری محمد ندیم نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پرعید الفطرکے موقع پرشہربھرمیں صفائی کانظام برقراررکھنے کیلئے جامع عید پلان تیارکرلیاہے انہوں نے کہاکہ عملہ صفائی کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے اہم مساجد ۔عید گاہ ۔دربارشریف اورپارکوں کی خصوصی صفائی کیلئے مشینری اورعملے کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں۔احمد پور شرقیہ سے سٹی رپورٹر کے مطابق تحصیل میونسپل آفیسر چوہدری محمدا رشد ورک نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر شہر میں صفائی کی صورت حال بہتر بنا نے کے لئے ٹی ایم اے کا عملہ صفائی دن رات کام رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیر ہ نو اب صاحب روڈپر سیوریج کی خرابی کے باعث شہریوں کو مشکل کا سامنا ہے ۔وہاں پر ٹی ایم اے کا عملہ ہمہ وقت مشینوں کے ذریعے گند ہ پانی نکال رہا ہے۔علی پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر شہریوں کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر علی پور چوہدری عبدالغفار نے ٹی ایم او ملک ریاض حسین سندیلہ ، چیف آفیسر سید محبوب علی زیدی اور صحافیوں کے ہمراہ علی پورشہر کا وزٹ کیاانہوں نے سڑک کی حدودمیں رکھے گئے پھٹے ہٹوا دیئے اورناجائز طورپر بنائی گئی چھپڑیاں بھی توڑ دیں ٹیچر کالونی ،مسلم کالونی،القادر کالونی،فتح پوروڈ،محلہ قاضیاں،سادات کالونی،اندرون بازار،خیرپورچوک،سیت پورچوک،ڈی ایس پی چوک،اقبال چوک،شاہ فیصل چوک،جتوئی روڈ،محلہ مستوئیاں،علی ٹاؤن،محلہ شریف آباد،گجرچوک،راعی کالونی،راجپوت کالونی کا وزٹ کرتے ہوئے معززین علاقہ سے ملاقات کی اور صفائی وستھرائی کے حوالے سے بات چیت کی۔انہوں نے مرکزی عید گاہ سعیدیہ فریدیہ،امام بارگاہ حسینیہ،جامع مسجد مدنی،جامع مسجد بلال،جامع مسجد اللہ والی،مدرسہ تحفیظ القرآن،مدرسہ جامعہ حسینیہ،دربار محب فقیر،جامع مسجدبابری کادورہ کیاٹی ایم او ، چیف آفیسر کو ہدایات کیں کہ نماز عیدالفطر سے قبل تمام مساجد اورعبادت گاہوں میں صفائی وستھرائی مکمل ہومیں خود صبح سات بجے تمام شہرکا وزٹ کرونگا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر