عید الفطر مبارک ، پاکستان بھر میں عید مذہبی جوش وجذبے سے منائی گئی، نمازوں کے روح پرور اجتماعات

عید الفطر مبارک ، پاکستان بھر میں عید مذہبی جوش وجذبے سے منائی گئی، نمازوں کے ...
عید الفطر مبارک ، پاکستان بھر میں عید مذہبی جوش وجذبے سے منائی گئی، نمازوں کے روح پرور اجتماعات

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارلحکومت سمیت ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی گئی ۔ اس موقع پر ملک بھر میں نمازوں کے روح پرور اجتماعات ہوئے۔پاک فوج کے سپہ سالارجوانوں کیساتھ عید منانے اگلے مورچوں پر پہنچ گئے ۔

ملک بھر میں نماز عید کے لیے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے اور اس موقع سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔ پنجاب پولیس نے عیدالفطر کے موقع پر صوبے کے 23 اضلاع کو انتہائی حساس قرار دیا تھا جس میں لاہور بھی شامل تھا، پولیس کی جانب سے عید گاہ کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اہلکاروں سمیت کمانڈوز بھی تعینات کیے گئے، اس کے علاوہ عوامی مقامات پر بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور، صدر ممنون حسین نے فیصل مسجد، مولانافض الرحمان نے میانوالی ، یوسف رضاگیلانی اور صاحبزادوں نے ملتان ، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے سکھر میں نماز عید اداکی۔

ملتان میں مفتی عبدالقوی نے باغ لانگے میں نماز عید کی امامت کرائی۔

مزید : قومی /اہم خبریں