امجد صابری پر گولی چلانے والے کو جلد پکڑ لیا جائے گا: قائم علی شاہ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مقتول قوال امجد صابری پر گولی چلانے والے شخص کو بہت جلد پکڑ لیا جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ اویس شاہ کے اغوا کا معاملہ اہم ہے اس لیے اس کے حل ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ امجد صابری قتل کیس میں کچھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے اور گولی چلانے والے بھی کو جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔
بھوت کی وہ ویڈیو جسے دیکھ کر آپ کے پاﺅں تلے سے زمین نکل جائے گی
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چودھری نثارغلط زبان استعمال نہ کریں اور سندھ کو لولی پاپ نہیں حصہ نہیں دیاجائے۔