اہلخانہ کی امجد صابری کی قبر پر فاتحہ خوانی، بیرون ملک منتقل ہونے کی دھمکیاں افواہ ہیں: ثروت صابری

اہلخانہ کی امجد صابری کی قبر پر فاتحہ خوانی، بیرون ملک منتقل ہونے کی دھمکیاں ...
اہلخانہ کی امجد صابری کی قبر پر فاتحہ خوانی، بیرون ملک منتقل ہونے کی دھمکیاں افواہ ہیں: ثروت صابری

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) امجد صابری کے اہل خانہ نے عید الفطر کی نماز کی ادائیگی کے بعد پاپوش نگر قبرستان میں امجد صابری کی قبر پر فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر امجد صابری کے بھائی ثروت صابری کا کہنا تھا کہ امجد صابری کے اہل خانہ کو بیرون ملک منتقل ہونے کی دھمکیاں افواہ ہیں موت کا ایک دن مقرر ہے ہم موت سے نہیں ڈرتے لیکن خواہش ہے کہ امجد صابری کی طرح ہمیں بھی شہادت ملے ۔ انہوں نے اللہ سے دعا کی کہ وہ امجد صابری کے قاتلوں کو جلد انجام تک پہنچائے ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں