وزیراعظم ملک میں نہیں ہیں پتانہیں ملک کیسے چل رہاہے: خورشید شاہ

وزیراعظم ملک میں نہیں ہیں پتانہیں ملک کیسے چل رہاہے: خورشید شاہ
وزیراعظم ملک میں نہیں ہیں پتانہیں ملک کیسے چل رہاہے: خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اس وقت سربراہان مملکت کواپنے اپنے شہروں میں ہوناچاہئے تھا وزیراعظم ملک میں نہیں ہیں پتانہیں ملک کیسے چل رہاہے، اسحاق ڈارسے پوچھاتھا کہ میاں صاحب کہاں عیدمنارہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ لاہور میں منائیں گے لیکن وہ لندن میں عید منارہے ہیں اس طریقے سے ملک نہیں چلتے۔
اپوزیشن لیڈر نے منزل گاہ گراو¿نڈمیں نمازعیداداکی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتاہوںشیطانی قوتیں اسلام کوبدنام کررہی ہیں اوراب واضح ہوچکاہے کہ یہ مسلمان نہیں ہیں مدینے کی حرمت کاجنہیں خیال نہیں نہ وہ انسان ہیں اورنہ ہی مسلمان ہیں۔ پاناما لیکس کے معاملے پر تحریک چلانے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عیدکے بعدپارٹی کی لیڈرشپ فیصلہ کرے گی کہ تحریک کس طرح چلانی ہے۔

بھوت کی وہ ویڈیو جسے دیکھ کر آپ کے پاﺅں تلے سے زمین نکل جائے گی

مزید :

قومی -اہم خبریں -