شیخ رشید بد بخت اور گھٹیا سیاستدان ، بلاول رزق حرام پر پلے بڑھے ہیں: رانا ثنا اللہ

شیخ رشید بد بخت اور گھٹیا سیاستدان ، بلاول رزق حرام پر پلے بڑھے ہیں: رانا ثنا ...
شیخ رشید بد بخت اور گھٹیا سیاستدان ، بلاول رزق حرام پر پلے بڑھے ہیں: رانا ثنا اللہ

  

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان نے عید کے دن بھی سیاسی مخالفین کو نہیں بخشا اور انتہائی سخت زبان استعمال کرتے ہوئے نظر آئے۔ اپنے حلقے میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پر خوب گرجے اور انتہائی سخت زبان استعمال کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید بد بخت اور گھٹیا سیاستدان ہیں جنہیں کوئی شرم نہیں ہے ۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر بھی خوب تنقید کی اور کہا کہ بلاول جب سے پیدا ہوئے ہیں رزق حلال کا ایک نوالہ بھی ان کے پیٹ میں نہیں گیا۔

انتہائی افسوسناک حادثہ، شوہر اپنی بھاری بھرکم بیگم کے بوجھ تلے دب کر واقعی اس دنیا سے چل بسا

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت کا ایجنڈا ملک کی ترقی کا ایجنڈا ہے لیکن کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کرے اور یہ لوگ چاہتے ہیں کہ دہشت گردی کا ملک سے خاتمہ نہ ہو ۔کرپشن کاحساب حکومت نے نہیں نیب نے کرناہے شورشرابا کرنے والے کامیاب نہیں ہوسکیں گے ۔

دنیا کا وہ ملک جہاں اسلام پہلی مرتبہ پاکستانیوں نے پہنچایا

مزید : فیصل آباد /اہم خبریں