زبردستی عیدی وصول کرنے کی کوشش پر جیب کترا شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

زبردستی عیدی وصول کرنے کی کوشش پر جیب کترا شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا
زبردستی عیدی وصول کرنے کی کوشش پر جیب کترا شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

  

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) میٹھی عید پر گھروں میں جہاں مزے مزے کے پکوان پکتے ہیں وہیں بچوں کو عیدی بھی خوب ملتی ہے لیکن اگر کوئی زبردستی عیدی وصول کرنے کی کوشش کرنے کرتا ہے تو اس کا وہی حال ہوتا ہے جو ملتان کے شہریوں نے نماز عید کے موقع پر ایک جیب کترے کا کیا۔

ملتان کی شاہی عید گاہ میں عیدکی نمازکے بعد ایک جیب کترے نے لوگوں کی جیبوں سے خود ہی عیدی وصول کرنے کی کوشش کی لیکن اس کی عید کے دن ہی قسمت خراب نکل آئی اور بیچارہ رنگے ہاتھوں پکڑاگیا ۔

دنیا کا وہ ملک جہاں اسلام پہلی مرتبہ پاکستانیوں نے پہنچایا

بس پھرکیا تھا تمام شہریوں نے تسلی سے اس سے عید ملی اور ہر ایک نے دونوں ہاتھوں سے اس کے چہرے اور جسم پر دوہتھڑ لگائے جس کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے بھی جیب کترے پر تھوڑے سے ہاتھ صاف کیے اور اس کی عید کا مزہ دوبالا کرنے کیلئے اسے تھانے منتقل کردیا۔

انتہائی افسوسناک حادثہ، شوہر اپنی بھاری بھرکم بیگم کے بوجھ تلے دب کر واقعی اس دنیا سے چل بسا

مزید : ڈیلی بائیٹس