حرم نبویؐ میں حملہ کسی صورت برداشت نہیں: افغان طالبان کا اظہار مذمت

حرم نبویؐ میں حملہ کسی صورت برداشت نہیں: افغان طالبان کا اظہار مذمت
حرم نبویؐ میں حملہ کسی صورت برداشت نہیں: افغان طالبان کا اظہار مذمت

  

کابل(این این آئی) افغان طالبان نے سعودی عرب میں بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حرم نبویؐ  میں ایسا عمل کسی صورت میں برداشت نہیں۔ایک بیان میں طالبان نے کہاکہ نہایت المناک اطلاع ملی ہے کہ حرم نبویمیں روضہ کے محافظوں پر حملہ ہوا ہے، جنہیں جانی نقصان پہنچا۔ ایک بیان میں طالبان نے کہاکہ حرم نبویؐ میں ایسا عمل کسی صورت میں قابل تحمل و برداشت نہیں۔حرمین شریف دنیا بھر کے مسلمانوں کا مشترکہ اقدار ہے،جس کے خلاف کسی قسم کا منفی اقدام قبول نہیں۔مسلمانوں کو چاہیے کہ مشترکہ طور پر ان کے خلاف فکری اور عملی جدوجہد کریں۔

مزید : بین الاقوامی