نوجوانوں کو دہشتگردی میں استعمال کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے: خادم الحرمین الشریفین

نوجوانوں کو دہشتگردی میں استعمال کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے: خادم ...

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نوجوانوں کو ہدف بنانے والے انتہا پسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے ایسے لوگوں کو خبردار کیا ہے جو نوجوانوں کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

عید الفطر کے موقع پر شاہ سلمان کی جانب سے وزیر اطلاعات کے ذریعے قوم کے نام نشر کیے گئے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ” اس وقت اسلامی دنیا کو بڑا چیلنج اپنی حقیقی اور مستقبل کی دولت نوجوانوں کو محفوظ بنانا ہے جنھیں انتہاپسندی اور مذموم کارروائیوں کی جانب راغب کیا جارہا ہے اور وہ ابنارمل کردار اور سرگرمیوں کا شکار ہورہے ہیں“۔

دوسروں کو داعش میں شامل کروانے والے شخص نے خود تنظیم میں شمولیت کیلئے شام جانے سے انکار کیوں کردیا؟ وجہ ایسی کہ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی

انھوں نے کہا کہ جو لوگ ہمارے پیارے نوجوانوں کے ذہنوں ،خیالات اور روّیوں کو ہدف بنا رہے ہیں،ان سے ہم آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔

واضح رہے کہ پیر کے روز مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ کے نزدیک ایک خودکش بمبار نے حملہ کیا تھاجس کے نتیجے میں سعودی سکیورٹی فورسز کے چار اہلکار شہید ہوئے تھے جبکہ اسی روز دن کے وقت جدہ میں ایک خود کش بمبار نے امریکی قونصل خانے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی مگر سعودی اہلکاروں نے اس حملے کو ناکام بنا دیا تھا اورتیسرا خودکش حملہ سعودی عرب کے مشرقی شہر قطیف میں ہوا تھا۔ ایک ہی روز میں دہشتگردی کے تین بڑے واقعات سامنے آنے کے بعد سعودی شاہ کی طرف سے یہ پہلا پالیسی بیان ہے۔

یورپی ملک میں ایک ایسی افطار پارٹی کی تصویر سامنے آگئی کہ مسلم دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا، جان کر آپ کیلئے بھی یقین کرنا مشکل ہوجائے گا

مزید : عرب دنیا