مدینہ منورہ کی حفا ظت کیلئے 10لاکھ عا شقان رسول بھیجنے کے لیے تیار ہیں:اشر ف آصف جلالی

مدینہ منورہ کی حفا ظت کیلئے 10لاکھ عا شقان رسول بھیجنے کے لیے تیار ہیں:اشر ف ...
مدینہ منورہ کی حفا ظت کیلئے 10لاکھ عا شقان رسول بھیجنے کے لیے تیار ہیں:اشر ف آصف جلالی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشر ف آصف جلالی نے مدینہ منورہ میں ہو نے والے دہشتگردی کے واقعات پر شدید غم و غصہ کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا ہے کہ اگر حکومت اجا زت دے تو ہم تحریک لبیک یا رسول اللہ کی طرف سے مدینہ منورہ کی حفا ظت کے لیے 10لاکھ عا شقان رسول ﷺ بھیجنے کے لیے تیار ہیں جو جان دے دیں گے مگر مدینہ منورہ کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر اشر ف آصف جلالی کا کہنا تھا کہ مدینہ منورہ میں دھماکے عالم اسلام کے دل پر دھماکے ہیں اور اس دہشت گردی کی جتنی بھی مذمت کی جا ئے کم ہے ۔ دھماکے کر نے والی اس سوچ کا دین اسلام سے کو ئی تعلق نہیں ہے یہ لو گ اسلام دشمن قوتوں کے آلہ کار ہیں ۔

دنیا کا وہ ملک جہاں اسلام پہلی مرتبہ پاکستانیوں نے پہنچایا

انہوں نے کہا کہ دربار رسول ﷺ میں آواز بلند کر نا تو در کنار جہاں سا نس بھی ادب سے لی جا تی ہو وہاں اتنی بڑی جسارت عالم اسلام کبھی بر داشت نہیں کر سکتا ۔ حرمین شر یفین کی سکیورٹی پا ک فوج یا ا±مت مسلمہ کی مشترکہ آرمی کے سپرد کر دی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سعودی حکومت ہمارے مطالبے پر فی الفور غور کرے۔

کیمرے پر پکڑا جانے والا یہ شخص مسجد میں کیا ناپاک چیز پھینک رہا ہے؟ جان کر آپ کو بھی بے حد افسوس ہوگا

مزید : قومی