”ایک لاکھ 42ہزار“ محنت کش گھر کا بجلی بل دیکھ کر بیہوش ہوگیا

”ایک لاکھ 42ہزار“ محنت کش گھر کا بجلی بل دیکھ کر بیہوش ہوگیا
”ایک لاکھ 42ہزار“ محنت کش گھر کا بجلی بل دیکھ کر بیہوش ہوگیا

  

فیصل آباد  (ویب ڈیسک) محنت کش کو گھرکا بجلی کا بل ایک لاکھ سے زائد بھیج دیا گیا، چک نمبر 149 ج ب رہائشی عبدالرزاق گھر میں سائیکل اور موٹرسائیکل کو پنکچر لگانے کا کام کرتا ہے۔ گزشتہ ماہ فیسکو نے اس کے بجلی کے گھریلو میٹر کا 68 یونٹ کا بل 142307 روپے بھیج دیا جس کو دیکھتے ہی وہ بے ہوش ہوکر زمین پر گرگیا۔ عبدالرزاق نے جب بل جمع نہ کروایا تو واپڈا والوں نے میٹر کاٹ لیا۔ عبدالرزاق نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ میرے گھر کا بل معمول کے مطابق اوسطاً 500 روپے آتا ہے جبکہ اس دفعہ بل دیکھ کر میں اور میرے بچے اور بیوی عید کے موقع پر اس بل کی وجہ سے سخت پریشان ہیں۔ فیسکو حکام کا کہنا ہے کہ کمپیوٹر کی غلطی ہے ہم سب اس کو ٹھیک کردیں گے۔

مزید : فیصل آباد