نوجوان بھارتی بزنس مین نے نقصان پوراکرنے رینٹ کی گاڑی بیچ کر پھر چرالی

نوجوان بھارتی بزنس مین نے نقصان پوراکرنے رینٹ کی گاڑی بیچ کر پھر چرالی
نوجوان بھارتی بزنس مین نے نقصان پوراکرنے رینٹ کی گاڑی بیچ کر پھر چرالی

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک نوجوان بھارتی بزنس مین نے اپنے نقصان کوپوراکرنے کے لیے رینٹ پر گاڑی لے کر بیچ دی اور چند گھنٹوں بعد ہی چرالی لیکن کچھ ہی عرصے میں پولیس نے پکڑلیا۔

بھارتی اخبارہندوستان ٹائمز کے مطابق پڑھے لکھے نوجوان نے خسارے کو پورا کرنے لیے نہایت پختہ منصوبہ بنایا،28سالہ منٹوکمارنے ایک کاررینٹ پر لی اور کار مالک کے طورپر ای کامرس ویب سائٹ کے سہارے بیچ دی ،پھراسی رات نئے مالک سے گاڑی چرالی۔گزشتہ ہفتے سیکٹر23تھانے کو کارچوری کی اطلاع ملی ، ابتدائی طورپرپولیس الجھن کا شکار ہوگئی کیونکہ فراہم کیاگیاریکارڈ اوررنگ دہلی کے ایک رہائشی کی مہندراایکس یووی کار سے مماثلت رکھتاتھا۔

پولیس نے بتایاکہ نیامالک جھوٹ نہیں بول رہاتھا، اس نے ایک ویب سائٹ کے ذریعے کار خریدی جو اسی رات ہی چوری ہوگئی ، ابتدائی طورپر شبہ ہواکہ اسے چوری شدہ کار بیچ گئی لیکن پھر شک ہواکہ شایدبیچنے والے نے نئے خریدار سے گاڑی چوری کی ہو، مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ۔ تحقیقات کے دوران پولیس کو ایک مخبری ہوئی کہ مشتبہ ملزم ڈوارکہ میں گاڑی پھر بیچنے کو تیار ہے جس پر اسے حراست میں لے لیا۔

منٹونے پولیس حکام کو بتایاکہ گاڑی بیچنے کے تقریباً 7گھنٹے بعد ہی اس نے دوبارہ چرالی ، وہ فریدآباد کے علاقے میں ایک مساج پارلر کامالک ہے جو نقصان میں جارہاہے ۔ اس نے اپنے منصوبے پر عمل درآمد کیلئے دوماہ قبل کاررینٹ پر حاصل کی اور اسی ماڈل کی گاڑیوں کی تلاش شروع کردی، ایک مرتبہ اسے اسی رنگ کی گاڑی ملی تو اس کی تفصیل کا اندراج کرکے کرائے پر لی گئی گاڑی کی جعلی دستاویزات تیارکیں اور پھر اصل مالک کے علم میں لائے بغیرکار بیچ دی ، رات گئے دوسری چابی کے ذریعے چرالی۔

انڈین آرمی کے ریٹائرڈ کپتان کے صاحبزادے ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیاکہ اس رات کار کا سراغ لگانے کیلئے جی پی ایس کا سہارا لیا ۔

مزید : جرم و انصاف