پردیسی لوٹ گئے، ٹریفک سے گھنٹوں جام رہنے والی سڑکیں سنسان

پردیسی لوٹ گئے، ٹریفک سے گھنٹوں جام رہنے والی سڑکیں سنسان
پردیسی لوٹ گئے، ٹریفک سے گھنٹوں جام رہنے والی سڑکیں سنسان

  

لاہور (این این آئی) عید الفطر کی خوشیاں اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کیلئے پردیسیوں کی آبائی گھروں کو روانگی کا مرحلہ مکمل ہوگیا جس کے بعد ٹریفک سے گھنٹوں جام رہنے والی لاہور کی شاہراہیں مکمل سنسان ہوگئیں، آخری روز بس سٹینڈز اور ریلوے سٹیشن پر بھی رش نہ ہونے کے برابر رہا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے عیدالفطر پر 5 تا 8 جولائی (منگل تا جمعہ) تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا تاہم سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کی اکثریت گزشتہ جمعہ ڈیوٹیاں دینے کے بعد ہفتہ اور اتوار معمول کی تعطیلات کے ساتھ پیر کی چھٹی لے کر گھروں کو روانہ ہوگئے تھے جبکہ پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والے ملازمین نے دو روز قبل گھروں کو واپسی کا سفر شروع کیا جو گزشتہ روز مکمل ہوگیا۔ گزشتہ روز دوسرے شہروں کو جانے والے افراد فیملیوں کے ہمراہ اپنی ٹرانسپورٹ پر روانہ ہوئے جس کے باعث بس سٹینڈز اور ریلوے سٹیشن پر رش نہ ہونے کے برابر رہا۔

مزید : لاہور