گلشن اقبال تھانے کی حدود میں ڈکیتی، ڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا کرگئے
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) تھانہ گلشن اقبال میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں رمضان المبارک کے دوران سٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے جس سے علاقے میں عدم تحفظ کی فضا قائم ہوگئی ہے ۔28 ویں روزے کو بھی گلشن اقبال میں ڈاکوﺅں نے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 20 لاکھ روپے سے زائد کی رقم ، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گلشن اقبال بلاک 7 کے ایک گھر میں 4 سے زائدڈاکو داخل ہوئے اورمکینوں کو یرغمال بنانے کے بعد 20 لاکھ روپے سے زائد کی نقد رقم ، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرا ر ہوگئے۔ وارادت کا مقدمہ تھانہ گلشن اقبال میں درج کرلیا گیا ہے۔
ہٹ اینڈ رن کیس کی تلوار پھر میان سے باہر آگئی، سلمان خان کی سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست سماعت کیلئے منظور
واضح رہے کہ تھانہ گلشن اقبال میں سٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں عدم تحفظ پایا جاتا ہے ، صرف رمضان المبارک کے 28 دنوں میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں 300 سے زائد شہریوں کو نقدی اور موبائل فون سے محروم کر دیا گیا۔
امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے پر 206 ملین ڈالرز خرچ ، مساجد پر حملے بڑھ گئے