صدر مملکت کا وزیراعظم سے رابطہ، عید کی مبارکباد، اپنے ہم وطنوں کے درمیان آنے کیلئے بے چین ہوں: نواز شریف

صدر مملکت کا وزیراعظم سے رابطہ، عید کی مبارکباد، اپنے ہم وطنوں کے درمیان آنے ...
صدر مملکت کا وزیراعظم سے رابطہ، عید کی مبارکباد، اپنے ہم وطنوں کے درمیان آنے کیلئے بے چین ہوں: نواز شریف

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ اپنے ہم وطنوں کے درمیان آنے کیلئے بے چین ہیں اور جیسے ہی ڈاکٹرز اجازت دیں گے وہ وطن واپس آ جائیں گے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں عید الفطر اور صحت یابی پر مبارکباد پیش کی۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ وزیراعظم نواز شریف کو صحت کاملہ عطاءفرمائے۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ وہ اپنے ہم وطنوں کے درمیان آنے کیلئے بے چین ہیں اور جیسے ہی ڈاکٹرز انہیں اجازت دیں گے وہ وطن واپس آ جائیں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں