ٹیکس چوری میں ارجنٹائن کے لیجنڈ فٹبالر لیونل میسی کو 21ماہ کی قیداور جرمانے کی سزا: الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، سٹار کھلاڑی کا موقف

ٹیکس چوری میں ارجنٹائن کے لیجنڈ فٹبالر لیونل میسی کو 21ماہ کی قیداور جرمانے ...
ٹیکس چوری میں ارجنٹائن کے لیجنڈ فٹبالر لیونل میسی کو 21ماہ کی قیداور جرمانے کی سزا: الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، سٹار کھلاڑی کا موقف

  

میڈرڈ(نیوز ڈیسک)سپین کی ایک عدالت نے ارجنٹائن کے لیجنڈ فٹبالر لیونل میسی اور ان کے والد کو ٹیکس چوری کے الزامات میں 21ماہ قید کی سزا سنا دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سپین کی عدالت نے لیونل میسی اور ان کے والد جارج میسی کو قید کی سزا کے ساتھ ساتھ جرمانہ بھی کیا ہے۔ لیونل میسی پر 20 لاکھ یورو اور ان کے والد پر 15 لاکھ یورو کا جرمانہ کیا گیاتاہم لیونل میسی اور ان کے والد سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ 4 بارکے فیفا پلیئرآف دی ایئراوربارسلونا کلب کے سپرسٹار اوران کے والد کے خلاف سپین میں ٹیکس فراڈ کے الزام میں مقدمہ چل رہا تھا اور ان پرالزام تھا کہ انہوں نے 2007 اور 2009 میں ٹیکس بچانے کے لئے اپنی آمدنی کم ظاہر کی تھی۔دوسری طرف سٹار کھلاڑی نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے ان کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا اور کہا کہ وہ اعلیٰ عدالت میں اپیل دائر کریں گے۔واضح رہے کہ میسی حال ہی میں کوپا امریکی کپ میں چلی کیخلاف فائنل میں پینلٹی ککس مس کرنے کے بعد بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائر ہو گئے تھے۔

مزید : کھیل /اہم خبریں