عمران خان سے تیسری شادی کرنے کو تیار ہوں، دل کہتا ہے کہ وہ ایک دن مان جائیں گے: قندیل بلوچ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ماڈل قندیل بلوچ کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان سے تیسری شادی کرنے کی خواہشمند ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ بھی ایک دن راضی ہو جائیں گے۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
نجی ٹی وی کے پروگرام میں معروف صحافی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے قندیل بلوچ نے کہا کہ ” عمران خان بہت سپیشل ہیں، ان کی شخصیت بہت اچھی ہے، وہ بہت اچھے لیڈر ہیں، میری کبھی ان سے بات تو نہیں ہوئی لیکن وہ مجھے بہت اچھے لگتے ہیں“۔
ایک سوال کے جواب قندیل بلوچ نے کہا کہ ”بے شک عمران خان کی دو شادیاں ہو چکی ہیں لیکن دونوں ٹوٹ بھی تو چکی ہیں ناں، اس لئے اگر میں ان کیساتھ تیسری شادی کروں گی تو کسی کا حق نہیں ماروں گی۔ میں اپنے آپ کو اس قابل بنانے کی کوشش کر رہی ہوں کہ عمران خان میری پیشکش قبول کر سکیں“۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
صحافی نے جب ان سے پوچھا کہ آپ کی بھرپور کوشش کے باوجود بھی عمران خان کا کوئی جواب نہیں ملا جس سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ وہ آپ کو پسند نہیں کرتے تو قندیل بلوچ نے کہا کہ ” مجھے لگتا ہے کہ وہ مان جائیں گے، میں انتظار کر رہی ہوں اور کچھ نہیں کہ سکتی کہ کب تک انتظار کروں گی لیکن میرا دل کہتا ہے کہ وہ ایک دن مان جائیں گے“۔