پاکستانی بلے بازوں نے باولرز کی محنت پر پانی پھیر دیا:سری لنکا اے کی پاکستان اے کیخلاف چار روزہ ٹیسٹ میں جیت

پاکستانی بلے بازوں نے باولرز کی محنت پر پانی پھیر دیا:سری لنکا اے کی پاکستان ...
پاکستانی بلے بازوں نے باولرز کی محنت پر پانی پھیر دیا:سری لنکا اے کی پاکستان اے کیخلاف چار روزہ ٹیسٹ میں جیت

  

لیسٹر (نیوز ڈیسک) پاکستانی بلے بازوں نے باولرز کی محنت پر پانی پھیر دیا۔سری لنکا اے کی ٹیم نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اے ٹیم کو 33رنز سے شکست دیدی۔کھیل کے آخری روز پاکستان اے ٹیم کو جیت کیلئے 154رنز کا آسان ہدف ملا لیکن اس کے بلے باز سری لنکن باولرز کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے۔پوری ٹیم 120رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔سری لنکا نے پہلی اننگ میں 299اور دوسری اننگ میں 131رنز بنائے تھے۔ پاکستان کی اے ٹیم نے پہلی اننگ میں 277رنز بنائے تھے۔سری لنکا کی جانب سے فرنیندو اور پتھی رانا نے تباہی پھیلا دی۔ انہوں نے بالترتیب پانچ اور تین وکٹیں حاصل کیں۔یہ میچ نیوٹرل مقام پر کھیلا گیا۔

مزید : کھیل