”میرے بچپن کے کرش نے قندیل نام رکھا“

”میرے بچپن کے کرش نے قندیل نام رکھا“
”میرے بچپن کے کرش نے قندیل نام رکھا“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ماڈل قندیل بلوچ نے انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں ہونے والے ان کے ”کرش“ نے قندیل نام رکھا اور وہ تب سے یہ نام استعمال کر رہی ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں معر وف صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے قندیل بلوچ کا کہنا تھا کہ ”مجھے عشق نہیں ہوا لیکن ”کرش“ ہوتے رہتے ہیں اور ہر چار سے چھ ماہ میں نیا کرش ہوتا ہے۔ کسی کی شخصیت اچھی لگتی ہے تو کوئی باتیں اچھی کرتا ہے، اور کوئی تو چپکو ہوتے ہیں جو پیچھے ہی پڑھ جاتے ہیں“۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے ”جیسا کہ اب تو پوری دنیا ہی میرا اصلی نام جان گئی ہے جو فوزیہ عظیم ہے اور میرے والد کا نام محمد عظیم ہے لیکن میرے بچپن کے کرش نے میرا نام قندیل رکھا اور میں تب سے ہی یہ نام استعمال کر رہی ہوں“۔
قندیل بلوچ نے اخلاقیات کی تمام حدیں پھلانگتے ہوئے کہا کہ ”میں کھلی کتاب ہوں اور سچ بولتی ہوں اب کوئی اچھا لگ جاتا ہے اور پسند آ جاتا ہے تو پھر بندہ اسے کیا بولے، کرش تو ہوتے رہتے ہیں“۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -