اس نے میرے ساتھ ’’نازیبا حرکات کی ہیں ،بھارت کی خاتون ماڈل نے مشہور گلوکار میکا سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا

اس نے میرے ساتھ ’’نازیبا حرکات کی ہیں ،بھارت کی خاتون ماڈل نے مشہور گلوکار ...
اس نے میرے ساتھ ’’نازیبا حرکات کی ہیں ،بھارت کی خاتون ماڈل نے مشہور گلوکار میکا سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے مشہور پاپ سنگر میکا سنگھ کے خلاف خاتون کی بے حرمتی ،نا زیبا حرکات ،تشدد اور توہین کے الزام میں سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ،جبکہ میکا سنگھ کا کہنا ہے کہ خاتون مجھ سے زبردستی دولت وصول کرنا چاہتی ہے ۔

بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’زی نیوز ‘‘ کے مطابق بھارت کے مشہور گلوکار میکا سنگھ کے خلاف ایک 32سالہ ماڈل نے مقامی پولیس اسٹیشن میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کراتے ہوئے الزام لگایا کہ میکا سنگھ نے میرے ساتھ نازیبا حرکات کرنے کی کوشش کی ،جب میں نے مزاحمت کی تو اس نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور سرعام میری توہین کی ،پولیس نے نوجوان خاتون ماڈل کی درخواست پر میکا سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے ۔دوسری طرف میکا سنگھ نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات مسترد کرتے ہو ئے کہا ہے کہ خاتون ماڈل زبر دستی میری دولت ہتھیانہ چاہتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون ماڈل اکثر میکا سنگھ کے گھر جایا کرتی تھی ۔

مزید : تفریح