دوسرا ون ڈے: شاندار آغاز کے بعد سکاٹش بلے بازوں نے ہتھیار ڈال دیئے،افغانستان کی میچ اور سیریز میں فتح

دوسرا ون ڈے: شاندار آغاز کے بعد سکاٹش بلے بازوں نے ہتھیار ڈال دیئے،افغانستان ...
دوسرا ون ڈے: شاندار آغاز کے بعد سکاٹش بلے بازوں نے ہتھیار ڈال دیئے،افغانستان کی میچ اور سیریز میں فتح

  

ایڈنبرا(نیوز ڈیسک) افغانستان کیخلاف دوسرے ون ڈے میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم کے بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کی اور ایک موقع پر انہوں نے افغانستان کو میچ سے باہر ہی نکال دیا تھا لیکن پھر اچانک ان کے بلے بازوں نے ہتھیار ڈال دیئے۔ بارش سے متاثرہ میچ میں افغانستان نے پہلے کھیل کر 37.2اوورز میں چھ وکٹوں پر 178رنز بنائے۔محمد شہزاد نے 84رنز بنائے۔سکاٹ لینڈ کو 36اوورز میں 211کا ٹارگٹ ملا۔پہلی وکٹ ایک رن پر گنوانے کے بعد سکاٹش بلے بازوں نے صرف پانچ اوورز میں 60رنز بنا لئے تھے لیکن اس کے بعد وہ ہوا جو سکاٹ لیند کی ٹیم نے سوچا بھی نہ تھا۔افغانستان کے باولرز دولت زدران، شاہ پور زدران، رشید اورمحمد نبی نے ان کی بیٹنگ لائن کو تباہ کر کے رکھ دیا۔ سکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم صرف 132رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔اس طرح افغانستان نے یہ میچ 78رنز سے جیت لیا۔ اس کے ساتھ ہی دو میچوں کی سیریز بھی ایک صفر سے اپنے نام کی۔ پہلا میچ بارش کی وجہ سے بغیر نتیجہ ختم ہو گیا تھا۔

مزید : کھیل