ایران نے اپنے شہریوں کو حج کرنے کی اجازت دے دی

ایران نے اپنے شہریوں کو حج کرنے کی اجازت دے دی
ایران نے اپنے شہریوں کو حج کرنے کی اجازت دے دی

  

تہران (ویب ڈیسک) ایران حج مشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ اس سال ایران کے عازمین حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے حجاز مقدس جائیں گے۔ ایرانی حکومت سعودی عرب کے ساتھ کشیدگی کے باوجود عازمین کو حج کے لئے بھیجنے کے خصوصی اقدام کرے گی ۔

بھینسے کی ڈی این اے رپورٹ سپریم کورٹ نے مسترد کردی

ایرانی میڈیا کے مطابق تہران نے تصدیق کر دی ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تناو کے باوجود ایرانی شہری اس سال حج کے لیے مکہ جائیں گے۔ ایرانی حج مشن کے سربراہ نے کہا کہ اس حوالے سے تحفظات پائے جاتے تھے تاہم ایران کی ملکی سکیورٹی کونسل نے متفقہ طور پر ایرانی شہریوں کو حج کے لیے سعودی عرب جانے کی اجازت دے دی ہے۔ اس مرتبہ ایرانی شہریوں کے ہمراہ ایک میڈیکل ٹیم بھی بھیجی جائے گی۔

واضح رہے کہ ایران اور سعودی عرب کے مابین کشیدگی کے باعث ایرانی شہری گزشتہ برس حج نہیں کر پائے تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -