شمالی کوریا باز نہ آیا تو اس کے خلاف طاقت کا استعمال کریں گے: امریکہ

شمالی کوریا باز نہ آیا تو اس کے خلاف طاقت کا استعمال کریں گے: امریکہ
شمالی کوریا باز نہ آیا تو اس کے خلاف طاقت کا استعمال کریں گے: امریکہ

  

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)سلامتی کونسل میں امریکن سفیر نکی ہیلی نے کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے بین البراعظمی میزائل کے تجربے کے بعد لاحق ہونے والے خطرات کے پیشِ نظر امریکہ فوجی طاقت بھی استعمال کرنے کے لیے تیار ہے۔امریکہ اپنے اور اپنے اتحادیوں کے دفاع کے لیے کوئی بھی قدم اٹھاسکتا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی ادارے میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا کہ امریکہ کی مسلح افواج خطرات کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں جنہیں کوئی نظر انداز نہیں کرسکتا۔ اگر ضرورت پڑی تو امریکہ شمالی کوریا کے خلاف اپنی اس طاقت استعمال کرے گا لیکن اس کی خواہش ہے کہ معاملات اس رخ پر نہ جائیں۔

ایران نے اپنے شہریوں کو حج کرنے کی اجازت دے دی

واضح رہے کہ سلامتی کونسل کا یہ ہنگامی اجلاس شمالی کوریا کی جانب سے کیے جانے والے اپنے پہلے بین البراعظمی میزائل کے بظاہر کامیاب تجربے کے بعد طلب کیا گیا تھا۔امریکی حکام کا بھی کہنا ہے کہ میزائل تجربے سے متعلق ملنے والی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ میزائل بین البراعظمی تھاجو امکان ہے کہ امریکہ کی ریاست الاسکا تک مار کرسکتا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -