پختونوں اوربلوچوں سے سے محبت مانگنے گیاتھا:مصطفی کمال

پختونوں اوربلوچوں سے سے محبت مانگنے گیاتھا:مصطفی کمال
پختونوں اوربلوچوں سے سے محبت مانگنے گیاتھا:مصطفی کمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سربراہ پی ایس پی مصطفٰی کمال نے کہا ہے کہ مہاجروں اورپختونوں کے درمیان محبتیں بڑھانےکی ضرورت ہے،پختونوں اوربلوچوں سے ووٹ مانگنے نہیں ان سے محبت مانگنے گیاتھا۔

جیو نیوز کے مطابق مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام نے سب کوووٹ دیا،اب ہمیں بھی موقع دیں،ایم کیوایم نے آج اے این پی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلی ہے،مہاجروں اورپختونوں کے درمیان محبتیں بڑھانےکی ضرورت ہے،پختونوں اوربلوچوں سے ووٹ مانگنے نہیں ان سے محبت مانگنے گیاتھا،ایم کیوایم اوراےاین پی کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کوبرانہیں سمجھتاہوں،میں اردوبولنے والوں کے راستے میں کانٹے نہیں بچھانا چاہتاہوں،آج لیاری کے جوان کولیاقت آبادمیں کھڑاکروں توتالیوں سے استقبال ہوتاہے،لیاری جاتاہوں توبلوچ نوجوان میلوں دورگاڑی کےساتھ دوڑتے ہیں،مصطفیٰ کمال اور اس کے ساتھی اپنا راستہ نہیں چھوڑیں گے، تمھارے ووٹ قبر میں میرے کام نہیں آئیں گے،عوام کے ووٹ نہ میری زندگی بڑھاسکتے ہیں نہ کم کرسکتے ہیں،آج بھی رنچھوڑلائن والالیاری نہیں جاسکتا،میں مہاجروں کے راستے میں مزیدکانٹے نہیں بچھاناچاہتاہوں،کراچی سندھی،مہاجرسمیت ہرفرقے پرقوم کی پہچان ہے،کیاپانی پوچھے گاکہ یہ اردوبولنے والے کاگھرہے یاکسی اورکا؟