ایس ای سی پی میں مزید 773کمپنیاں رجسٹرڈ، تعداد 87622ہو گئی

ایس ای سی پی میں مزید 773کمپنیاں رجسٹرڈ، تعداد 87622ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں جون کے مہینے میں 773 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں۔ یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 28 فیصد زیادہ ہے۔ ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد 87 ہزار 622 ہو گئی ہے۔ کمپنیوں کی رجسٹریشن کو آسان بنانے کیلئے کی گئی اصلاحات اور رجسٹریشن کی فیسوں میں نمایاں کمی سے رجسٹریشن کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔ رجسٹریشن حاصل کرنے والی 77 فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لمیٹڈ ہیں جبکہ 21 فیصد سنگل ممبر اور 2 فیصد کمپنیوں نے بطور پبلک لسٹڈ، غیر منافع بخش اور ٹریڈ آرگنائزیشزز، لمیٹڈ لائبلٹی اورغیر ملکی کمپنیوں کے طور پر رجسٹریشن حاصل کی۔ اس ماہ سب سے زیادہ رجسٹریشن خدمات کے شعبہ میں ہوئی جہاں رجسٹریشن حاصل کرنے والی کمپنیوں کی تعداد 113 رہی۔ ٹریڈنگ کے شعبہ میں 104 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں 94، تعمیرات میں 82 کمپنیاں، سیاحت میں 37، خوراک و مشروبات میں 28، رئیل اسٹیٹ میں 27، انجنیئرنگ میں 22، براڈ کاسٹنگ اینڈ ٹیلی کاسٹنگ، تعلیم اور ایڈورٹائزنگ اور مارکیٹنگ، ہر ایک شعبہ میں 19 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ کارپوریٹ ایگریکلچرل میں 17، ٹرانسپورٹ، آٹو اینڈ الائیڈ اور ٹیکسٹائل، ہر ایک شعبہ میں 16 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ دواء سازی میں 15 کمپنیاں، کمیونیکیشن میں 12، صحت میں 11 جبکہ 95 کمپنیوں نے دیگر شعبوں میں رجسٹریشن حاصل کی۔ اس دوران 2 غیر ملکی کمپنیاں کراچی میں رجسٹرڈ ہوئیں۔ اس دوران 39 مقامی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی۔ یہ سرمایہ کاری آسٹریلیا، کینیڈا، چین، اردن، سعودیہ عرب، پرتگال، جاپان، سنگاپور، برطانیہ اور امریکہ کے سرمایہ کاروں کی جانب سے ہوئی۔

جون میں سب سے زیادہ کمپنیاں لاہور میں رجسٹرڈ ہوئیں جن کی تعداد 261 ہے جبکہ اسلام آباد میں 255 اور کراچی میں 153 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ پشاور، ملتان، گلگت بلتستان، فیصل آباد، کوئٹہ اور سکھر میں بالترتیب 10، 12، 17، 27، 30 اور 8 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

مزید :

کامرس -