آبی ذخائر

آبی ذخائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں جن کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں تقریباً دو فٹ کمی اور منگلا ڈیم میں ایک فٹ سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ جمعرات کو جاری اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد154100کیوسک اور اخرج 162900کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد59200 کیوسک اور اخراج59200 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد47700 کیوسک اور اخراج25000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد 60800کیوسک اور اخراج32400 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1390.59 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.047 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1120.95 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.811 ملین ایکڑ فٹ ہے۔گذشتہ روز تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح1392.36 فٹ، منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1119.20 فٹ تھی۔، شمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 641.60فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.051 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

مزید :

کامرس -