دنیا کی 12بڑی سمارٹ فون کمپنیوں میں9چینی کمپنیاں بھی شامل

دنیا کی 12بڑی سمارٹ فون کمپنیوں میں9چینی کمپنیاں بھی شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(آئی این پی)دنیا کی سب سے بڑی 12سمارٹ فون تیار کنندگان کمپنیوں میں سے9چین میں موجود ہیں۔ مارکیٹ کے بارے میں تحقیق کرنے والی ایک معروف امریکی کمپنی ’’آئی سی انسائٹس‘‘کے مطابق چین کی معروف سمارٹ فون تیار کرنے والی کمپنی ہواوے سام سنگ اور ایپل کے بعد تیسرے نمبر پر ہے،جبکہ زیاؤ می اس فہرست میں 6نمبر پر ہے، تحقیق سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہواوے نے گذشتہ سال 153ملین موبائل برآمد کئے اس کے بعد بی بی کے الیکٹرانکس،اوپو اور وائیوو کا نمبر آتا ہے جنہوں نے مشترکہ طور پر 213ملین موبائل اسی مدت کے دوران برآمد کئے۔


رپورٹ کے مطابق 2017میں چینی کمپنیوں نے 626ملین ہیڈسیٹ تیار کئے جو 2016کے مقابلے میں 11فیصد زیادہ تھے۔چینی موبائل کل عالمی مارکیٹ کا 42فیصد حصہ تھے۔جبکہ گذشتہ 2سالوں کے دوران عالمی مارکیٹوں میں یہ حصہ بالترتیب38فیصد اور34فیصد رہا۔

مزید :

کامرس -