فیصل آبادچیمبرمیں توانائی ماہرین کیلئے تربیتی پروگرام 11جولائی کو شروع ہوگا

فیصل آبادچیمبرمیں توانائی ماہرین کیلئے تربیتی پروگرام 11جولائی کو شروع ہوگا

  

فیصل آباد ( کامرس ڈیسک) یو نائیٹڈ نیشنز انڈسٹریل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے جی ا ی ایف ( گلوبل انوائرمنٹ فیسلٹی) فنڈڈ پراجیکٹ پاکستان کی صنعتوں کیلئے پائیدار انرجی منصوبہ کے تحت توانائی کے شعبہ میں کام کرنے والے پیشہ ور ماہرین کی صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے ایک تین روزہ تربیتی پروگرام 11 جولائی سے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں شروع ہو رہا ہے۔ اس تربیتی پروگرام میں بجلی کے شعبہ سے وابستہ گریجویٹ شرکت کریں گے جبکہ خواتین کی شرکت کی صورت میں مختص نشستوں کی تعدا د میں اضافہ بھی کیا جا سکے گا۔پہلے روز کے افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی فیصل آباد چیمبر آف کامر س اینڈانڈسٹری کے صدر شبیر حسین چاولہ ہوں گے جبکہ اس سے یونیڈو کی نادیہ آفتاب، اسد محمود، علی قریشی اور جنوبی افریقہ کے البرٹ ویلیمز بھی خطاب کریں گے۔

مزید :

کامرس -