برآمدات اور ترسیلات بڑھانے کیلئے اقدامات ضروری‘ غضنفر بلور

برآمدات اور ترسیلات بڑھانے کیلئے اقدامات ضروری‘ غضنفر بلور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) کے صدر غضنفر بلور نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے استحکام کیلئے آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر قرضہ لینا ضروری ہو گیا ہے، تاہم اس ضمن میں ملکی مفادات کو مقدم رکھنا ترجیح ہونا چاہیے۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرضہ لینے سے معیشت کے سکڑنے کا عمل شروع ہو جائے گا۔ معیشت کے سکڑنے اور اسکے نتائج سے نمٹنے کیلئے آئل امپورٹ بل کم کرنا ضروری ہو گا جس کا حل تھر کول کے زیادہ استعمال میں مضمر ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ وافر پانی کی دستیابی یقینی بنانے، مینوفیکچرنگ، برآمدات اور ترسیلات میں اضافہ کیلئے پالیسیوں کو بہتر بنانے اور سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ اسی طرح کھربوں روپے کا نقصان کرنے والے سرکاری اداروں کے حوالے سے بعض مشکل فیصلے کرنے کے ساتھ ساتھ کاروباری برادری کا اعتماد بحال کرنے کے لئے بھی اقدامات کرنا ضروری ہے۔

مزید :

کامرس -