نگران حکومت نے دوسری بار پٹرول بم چلاکر مہنگائی کا جن بوتل سے نکال دیا‘ تیمورملک

نگران حکومت نے دوسری بار پٹرول بم چلاکر مہنگائی کا جن بوتل سے نکال دیا‘ ...

  

لاہور(کامرس رپورٹر)صنعتکار رہنماء تیمور علی ملک نے کہا ہے کہچیف جسٹس آف پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کا فارمولا طے کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے تاہم نگران حکومت نے دوسری بار پٹرول بم چلاکر مہنگائی کے جن کو بوتل سے باہر نکال دیا ہے جسے صنعتکار برادری، تاجر اور عوام اس اضافے کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور اسے واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔گزشتہ روز جاری کر دہ بیان میں انہو ں نے کہاکہ ملک کی آدھی کے قریب آبادی پہلے ہی غربت کی لکیر کے نیچے ہے چھوٹے تاجر، ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے اور تنخواہ دار افراد بُری طرح پس رہے ہیں۔

آج انہیں ریلیف دینے کی ضرورت ہے مگر حکومت پیسے اکٹھا کرنے کے لیے پٹرول مہنگا کرنے اور بینکوں سے اپنی ہی رقم لینے پر وِدہولڈنگ ٹیکس کی وصولی ایسے ظالمانہ اقدامات کر رہی ہے حکومت ٹیکس نیٹ میں اضافے اور ٹیکس چوری پر قابو پائے اس وقت الیکشن لڑنے والے بیشتر امیدوار ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں اور کئی ایک کے پاس تو نیشنل ٹیکس نمبر ہی نہیں ہے اور اثاثے کروڑوں میں ہیں۔ حکومت پٹرول مہنگا کرکے غریبوں کا لہو نہ نچوڑے اور ایسی مثبت پالیسیاں ترتیب دی جائیں جس سے ملکی معیشت مستحکم اور انڈسٹری کو ریلیف میسر آ سکے۔

مزید :

کامرس -