چین، مال گاڑیوں کی استعداد میں اضافہ کرنے کا فیصلہ

چین، مال گاڑیوں کی استعداد میں اضافہ کرنے کا فیصلہ

  

شنگھائی(آئی این پی)چین 2020تک اپنی مال برادری گاڑیوں کی استعداد میں 30فیصد تک اضافہ کر دیگا۔تاکہ زیادہ سے زیادہ سامان کی نقل و حمل کی جا سکے۔وزارت ماحولیات کا کہنا ہے کہ ٹرکوں کے ذریعے سامان کی منتقلی سے ریلوے کی نسبت 13گنا زیادہ فضائی آلودگی پیدا ہوتی ہے۔

چونکہ ٹرک بڑے اور درمیانے شہروں کے درمیان مال برداری کا بڑاذریعہ ہیں اس لیے اس سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے، گذشتہ سال چین کی سڑکوں پر 310ملین گاڑیاں رواں دواں تھیں جبکہ کاروں کی تعداد میں بھی ہرسال 2کرڑو کا اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ کاریں بیجنگ میں 45فیصد فضائی آلودگی کی ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا چین بیجنگ،تیان جن، ہیبی کے علاقوں میں سڑک کے ذریعے سامان کی نقل و حمل کی حوصلہ شکنی کر رہا ہے۔کیونکہ 2017کے دوران ان شہروں میں 76.8فیصد سامان سڑک کے ذریعے منتقل کیا جاتا ہے۔

مزید :

کامرس -