منداجاری‘100 انڈیکس مزید 107پوائنٹس گرگیا

منداجاری‘100 انڈیکس مزید 107پوائنٹس گرگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( کامر س ڈیسک) ایک روزہ زبردست مندے کے بعد گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ نہ سنبھل سکی اور انڈیکس میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ سے پیوستہ روز انڈیکس 1200پوائنٹس سے زائد تنزلی کا شکارہوگیا تھا ۔ ایون فیلڈ کیس کا فیصلہ سنائے جانے کی خبروں کے باعث سرمایہ کاروں کی کاروبار میں عدم دلچسپی دیکھنے میں آئی جس کے باعث انڈیکس 106.87پوائنٹس مزید گرگیا۔ جس کے بعد انڈیکس 40238.81 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

مزید :

کامرس -