پی ایس کیو سی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر یٰسین عبدالحلیم کی ریٹائرمنٹ کے موقع پرتقریب

پی ایس کیو سی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر یٰسین عبدالحلیم کی ریٹائرمنٹ کے موقع ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے)لاہور آفس میں ڈپٹی ڈائریکٹر یٰسین عبدالحلیم کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا اہتما م کیا گیا جس کی صدارت ڈائریکٹر کنفرمٹی اسسمنٹ لاہور زون ڈاکٹر شہزاد افضل نے کی جبکہ سینئر افسران اصغر علی، اطہر علی، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور دیگر سٹاف نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد افضل نے ڈی جی پی ایس کیو سی اے عبدالعلیم میمن کی طرف سے یٰسین عبدالحلیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہو ئے ان کی ادارہ کیلئے خدمات کو سراہا۔

انہوں نے تمام افسران کو تاکید کی کہ پیشہ ور صلاحیتوں کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ادارہ کیلئے سخت محنت کی جائے اور ملکی انڈسٹری کو بہترین خدمات فراہم کی جائیں۔اس موقع پر یٰسین عبدالحلیم نے تمام افسران اور سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

کامرس -