خیابانِ امین اور زی سولر،پریٹل پرو جرمنی کے مابین سولر پلانٹ کیلئے معاہدہ

خیابانِ امین اور زی سولر،پریٹل پرو جرمنی کے مابین سولر پلانٹ کیلئے معاہدہ

  

لاہور(پ ر)خیابانِ امین اور زی سولر،پریٹل پرو جرمنی کے مابین سولر پلانٹ کی تنصیب کیلئے تاریخی ایم او یو پر دستخط ہو گئے ہیں۔ ایم او یو کے تحت خیابانِ امین میں اینڈریس جرمنی کے 1میگا واٹ 3 پلانٹس نصب کیے جائیں گے۔خیابانِ امین کی جانب سے جناب ساحر رشید صاحب ،سی ای او خیابانِ امین اور زی سولر کے فاؤنڈنگ چیئرمین جناب زیغم محمود رضوی نے اس ایم او یو پر دستخط کیے۔اس موقع پر سٹیفن دیئرفیلڈر سی ای او پریٹل پر جرمنی سمیت خیابانِ امین ، ساحرایسوسی ایٹس ،زی سولر، پریٹل پرو اور شجر پاک کے نمائندگان موجود تھے۔ اس ایم او یو کے تحت خیابانِ امین میں اینڈریس جرمنی کے1 میگا واٹ3 پلانٹس نصب کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ2.2 میگا واٹ کا سولر پاور گرڈ ٹائی سسٹم ٹی آئی پی بلاک،اور اے ،بی، سی اور ڈی بلاک خیابانِ امین میں تعمیر کیا جائے گا۔اس سولر پلانٹ میں زی سولر ، پریٹل پرو کی زیرِ نگرانی دنیا کی بہترین سولر پراڈکٹس نصب کرے گا۔اس موقع پر اپنے خطاب میں ساحر رشید صاحب نے اس ایم او یوکوخیابانِ امین میں ایک مکمل اور ماحول دوست طرزِ رہائش کی تعمیر کی جانب ایک مضبوط قدم قرار دیا۔

ڈیفنس روڈ پر واقع خیابانِ امین لاہور کی ایک شاندار رہائشی سوسائٹی ہے جہاں ہزاروں رہائشی ایک محفوظ اور بہترین طرزِ زندگی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

مزید :

کامرس -