باہمی تجارت بڑھانے کیلئے پاکستان یونان کے نجی شعبہ کو فعال ہونا ہو گیا ، ایف پی سی سی آئی
لاہور( کامرس رپورٹر )دونوں ممالک میں تجارت کی صلاحیت اس سے کہیں زیادہ ہے لہذا نجی شعبے کو باہمی روابط بڑھاکر تجارت کو فروغ دینا چاہیے۔سال 2016ء میں پاکستان کی یونان کو برآمدات کا حجم باسٹھ ملین ڈالر جبکہ درآمدات کا حجم آٹھ ملین ڈالر تھا۔کاروبار کے لیے موزوں ماحول پیدا کرنے کے لیے دونوں ممالک کے نجی شعبہ کو فعال ہونا ہوگا۔پاکستان میں یونان کے سرمایہ کاروں کیلئے صحت،مواصلات،بجلی کی پیداور،پبلیشنگ،صنعتی کیمیکلز،ٹیکنالوجی،لاجسٹکس اور انفرسٹکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ان شعبہ جات میں کاروباری سرگرمیاں بڑھانے سے دونوں ممالک میں تجارتی تعلقات میں مزید اضاٖفہ ہو سکتا ہے۔پاکستان اور یونان کے درمیان تجارتی حجم بہت کم ہے اور یہ بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چےئرمین چوہدری عرفان یوسف نے یونان کے ایتھنز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ایتھنز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مسٹر یانیس ہیٹیس پائیوی نے کہاکہ چھوٹی اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے پاکستان جیسے ملک کی بڑے درجہ کی مارکیٹ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ورلڈ بنک کے مطابق خریداری کے حوالے سے پاکستان کی معیشت کا نمبر دنیا بھر میں 41 نامزد جی ڈی پی ممالک میں 24ویں نمبر ہے۔ ایتھنز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے ممبر مسٹر مائیکلس کنڈاراکس نے وفد کو اپنے چیمبر سے متعلق بریفنگ دی اور کہاکہ دونوں ممالک کا تجارتی حجم کاروباری وفود کے تبادے اور تجارتی و صنعتی نمائشوں سے بڑھایا جا سکتا ہے۔
تجارتی وفود کے تبادلوں سے پاکستان اور یونان کے درمیان باہمی تجارت کو بڑھانے میں مدد ملے گئی،دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے درمیان تجارتی سرگرمیاں میں اضافہ ہو گا ۔پاکستان اور یونان کے درمیان کم تجارت کی ایک بڑی وجہ رابطوں کا فقدان بھی ہے۔عرفان یوسف نے مزید کہاکہ ایف پی سی سی آئی کے وفد کا مقصد یونان کے ساتھ کاروباری سرگرمیاں بڑھانا ہے۔دونوں ممالک کے تاجروں کو باہمی روابط بڑھانے چاہئیں۔تجارتی وفود کا تبادلہ بھی باہمی تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔اس دورہ سے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے علاوہ باہمی تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہونگے ۔گریس ۔پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر ماریہ روبینہ مارکوپولو نے کہاکہ تجارتی وفود کے تبادلوں سے پاکستان اور یونان کے درمیان باہمی تجارت کو بڑھانے میں مدد ملے گئی،دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے درمیان تجارتی سرگرمیاں میں اضافہ ہو گا ، دونوں ممالک کے تاجروں کو باہمی روابط بڑھانے چاہئیں۔تجارتی وفود کا تبادلہ بھی باہمی تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔