ڈی سی کا دورہ فیروز پور روڈ،اپنی نگرانی میں بڑے انتخابی بینر اتروائے

ڈی سی کا دورہ فیروز پور روڈ،اپنی نگرانی میں بڑے انتخابی بینر اتروائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے فیروز پور روڈ اور اس سے ملحقہ شہر کی اہم شاہراؤں کا دورہ کیا۔ڈی سی لاہور نے امیدواروں کی جانب سے کی جانے والی اشتہاری مہم کا جائزہ لیا۔انہوں نے پوسٹرز سائز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بینرز کو اتار دیاگیا ہے۔ ڈی سی لاہور نے خود اپنی نگرانی میں بینرز اتروائے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ تمام امید وار الیکشن کمیشن کی اشتہاری مہم کے ضابطہ اخلاق پر عمل کریں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ انفورسمنٹ ٹیموں کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔دریں اثناء ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے گلشن راوی مین روڈ سٹرک پر پڑنے والے گڑھے کا نوٹس لیتے ہوئے اے سی(سٹی) کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کی ۔ڈی سی لاہور نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ وہ سٹرک پر ٹریفک کے نظام کو مزید بہتر کریں۔ڈی سی لاہور نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ شگاف کو بھرنے کے لیے فوری اقدامات کیئے جائیں۔علاوہ ازیں ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے گلشن راوی مین روڈ پر شگاف پڑنے کی جگہ کا دورہ کیا۔ ڈی سی لاہور نے شگاف کا جائز ہ لیا۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ ایل ڈی اے کی ٹیمیں موقع پر پہنچ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شگاف کو جلد بھر دیا جائے گا۔