نیب کا گرفتاریوں سے متعلق فیصلہ احتسابی عمل کو کمزور کرے گا،آفتاب لودھی

نیب کا گرفتاریوں سے متعلق فیصلہ احتسابی عمل کو کمزور کرے گا،آفتاب لودھی

  

لاہور (پ ر) چیئرمین پاکستان عوامی تحریک ِ انقلا ب پروفیسر آفتاب لودھی نے کہا کہ گرفتاریوں سے متعلق نیب کا فیصلہ احتسابی عمل کو مزید کمزور کرے گا۔ گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقدمات اور قانونی ریفرنسز میں تاخیر کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قوانین کمزور اور ادھورے ہیں جس سے مجرموں کو پناہ مل جاتی ہے اور مطالبہ کیا کہ تما م قومی لٹیروں کا سرِ عام ٹرائل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی دباؤ قبول کرنے سے نیب کی کارکردگی اور ساکھ متاثر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ امیدواروں کی تحقیقات کے عمل کو جاری رکھا جائے کیونکہ احتساب کے بغیر کرپشن مافیا اقتدار کے ایوانوں میں پہنچ کر احتسابی عمل کو سبوتاژ کرے گا۔پروفیسرآفتاب لودھی نے کہا کہ انتخابات سے قبل کرپشن مافیا کا احتساب مکمل کیا جائے اور انتخابی عمل سے کرپشن مافیا کو باہر کیا جائے اور کڑا احتساب کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -