نگران وزیر اعلیٰ مستقل کرنے کے احکامات دیں،ایل ڈی اے ملازمین کا مطالبہ

نگران وزیر اعلیٰ مستقل کرنے کے احکامات دیں،ایل ڈی اے ملازمین کا مطالبہ

  

لاہور(سٹی رپورٹر )لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی(ایل ڈی اے)میں محکمانہ ترقی کے منتظردرجنوں ملازمین نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب پروفیسر حسن عسکری ،سیکرٹری ہاؤسنگ اور ڈی جی ایل ڈی اے سے فوری طور پر اپنی ترقی کامطالبہ کیاہے ، ایل ڈی اے کے درجنوں ملازمین کاکہناہے کہ انکی محکمانہ ترقیاں کئی سالوں سے زیرالتواء ہیں،ایل ڈی اے ملازمین نوید بخاری،طارق بھٹی اور سجاد حیدر سمیت سینئروجونیئرکلرکوں نے بتایاکہ 2015ء سے120سے زائد ملازمین محکمانہ ترقیوں کے منتظرہیں، اس سلسلہ میں ڈائریکٹرجنرل ایل ڈی اے کو بھی بار ہا درخواستیں دے چکے ہیں لیکن اس پر کوئی عمل در آ مد نہ ہو سکا ،انہوں نے بتایاکہ جونیئروسینئرکلرکوں پر مشتمل درجنوں ملازمین نے 3ماہ قبل بھی ایک مشترکہ درخواست ڈی جی ایل ڈی اے کو دی تھی جس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا،ترقی کے منتظرملازمین نے حکومت پنجاب کے ارباب اختیارسے فوری طورپر نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

ایل ڈی اے ملازمین

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -