پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ انتہائی تشویشناک ہے،حافظ عابد علی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ انتہائی تشویشناک ہے،حافظ عابد علی

  

لاہور(کامرس رپورٹر)سینئر تاجر رہنما حافظ عابد علی نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ انتہائی تشویشناک اور ظلم ہے عوام مہنگائی بے روزگاری کے ہاتھوں پہلے ہی فاقوں پر مجبور ہیں اوپر سے پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر عام آدمی کا گلا گھونٹا جارہاہے ۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے تاکہ زبوں حالی کا شکار کاروباری طبقات کو سہارا مل سکے

عابد علی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -