عوامی مینڈیٹ میں کسی کو نقب لگانے کی اجازت نہیسں دیں گے : پرویز ملک عمران نذیر

عوامی مینڈیٹ میں کسی کو نقب لگانے کی اجازت نہیسں دیں گے : پرویز ملک عمران نذیر

  

لاہور (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نے کہا ہے کہ25 جولائی شیر کا دن ہے،آئندہ مینڈیٹ بھی مسلم لیگ (ن) کا ہے، نقب لگانے کی اجازت نہیں دیں گے،بیساکھیاں تلاش کرنے والوں کو مایوسی ہوگی ،دعوے کرنے والے سیاسی میدان میں مقابلہ کریں ، شکست سے دوچار کریں گے، ، بڑے بڑے دعوے کرنے والے غیبی مدد کا انتظار کرنے کی بجائے سیاسی میدان میں ہمارا مقابلہ کریں انشاء اللہ انہیں بڑی شکست سے دوچار کریں گے ، صرف باتوں اور نعروں کا دور گذر چکا عوام کام مانگتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارگذشتہ روز انہوں نے اپنے حلقے میں الیکشن مہم کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں جھوٹ، منافقت اور الزام تراشی کی سیاست کا دھڑن تختہ ہوگا۔نااہلی کے باوجود بھی ملکی سیاست نواز شریف کے گرد گھوم رہی ہے، ان کی مخالفت میں اتحاد بن اور ٹوٹ رہے ہیں،ن لیگ کا خوف مخالفین کو کھائے جا رہا ہے۔ ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے اور مسلم لیگ (ن) کی عوامی خدمت کی بدولت عوام نے اسے ہر الیکشن میں سرخرو کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 25جولائی کوترقی کے مخالف اور اور انتشار پسند سیاستدانوں کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہوجائے گی۔

پرویز ملک

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -