اللہ اکبر تحریک اتحاد و یکجہتی کا علم لیکر میدا ن میں اتری ہے،احسان باری

اللہ اکبر تحریک اتحاد و یکجہتی کا علم لیکر میدا ن میں اتری ہے،احسان باری

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)اللہ اکبر تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر میاں احسان باری نے کہا ہے کہ ہم ملک میں اتحادویکجہتی کا علم لیکر میدان میں اترے ہیں۔ اللہ اکبر تحریک ہر قسم کی فرقہ واریت اور گروہ بندیوں سے بالا تر ہے۔ حافظ محمد سعید کے خلاف بھارتی میڈیا کی چیخ و پکار اور کردار کشی کوئی معنی نہیں رکھتی۔وہ پاکستان کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ جن امیدواروں کو ایک دفعہ ریٹرننگ افسروں اورعدالتوں نے کلیئرنس دے دی ہے ان پر دوران انتخاب مقدمات انکی الیکشن مہم میں مداخلت کے مترادف اور دھاندلیوں کا آغاز سمجھی جائے گا‘ وہ خواہ کسی کے بھی خلاف ہوں اللہ اکبر تحریک اس کی مذمت کرتی ہے۔انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں۔ اللہ اکبر تحریک کا موقف ہے کہ کوئی خلاف آئین وقانون حرکت نہ کی جائے جس سے انتخابات کا التوا ہو جائے ۔ڈاکٹر میاں احسان باری نے کہاکہ بیرونی قوتیں منظم سازشوں اور منصوبہ بندی کے تحت ملک میں انتشار کو ہوا دے رہی ہیں۔ ایٹمی صلاحیت رکھنے والے ملک پاکستان کیخلاف دشمنان اسلام کی سازشیں ان شاء اللہ کامیاب نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ حافظ محمد سعید فخر پاکستان اور قافلہ حریت ہے وہ ملک میں اتحادویکجہتی کا ماحول پیدا کرنے اور فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے مخلصانہ کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطہ میں امن کا قیام ممکن نہیں۔ اللہ اکبر تحریک ملک کو تمام امور میں خودکفیل اور مکمل اسلامی فلاحی مملکت بنانا چاہتی ہے۔

احسان باری

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -