شہر کے ہر فرد تک ایم ایم اے کا منشور پہنچائیں گے،ذکر اللہ مجاہد

شہر کے ہر فرد تک ایم ایم اے کا منشور پہنچائیں گے،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)صدر متحدہ مجلس عمل و امیر جماعت اسلامی لاہور امیدوار پی پی 173 ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کیلئے شہر کے ہر فرد تک ایم ایم اے کا منشور پہنچائیں گے ۔پاکستانی عوام ترکی کی عوام کی طرح 25 جولائی کو ایم ایم اے کا ساتھ دے کر اسلامی انقلاب کا دن بنا دیں ۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے پی پی 173 میں ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم اور کارنر میٹنگ میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے 71 برسوں سے ملکی دولت اور وسائل کو لوٹنے والوں کو ووٹ دیا ہے جنہوں نے صرف ملک و قوم کو نقصان پہنچایا اور عوام کے بنیادی حقوق کو بری طرح نظر انداز کیا ہے اور اب اِن ہی لیٹروں ، سیاسی مداریوں ، ختم نبوت کے قانون پر شپ خون مارنے ، ملک میں فحاشی کے کلچر کو عام اور پارٹیاں بدلنے والے سیاسی لوٹوں کے خلا ف عوام اُٹھ کھڑے ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو ایم ایم اے کی صاف ستھری اور دیانتدار قیادت کو کامیاب کریں تاکہ ملک کو مدینہ منورہ جیسی اسلامی، فلاحی اور رفاہی ریاست بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی 173 کے لوگوں کے سامنے پچھلے 5سالوں میں منتخب نمائندوں نے عوام کو بری طرح مایوس کیا ہے ۔

ذکر اللہ مجاہد

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -